اس ایپ کو کون استعمال کر سکتا ہے؟

اس ایپ کو صرف مسائل حیض میں ماہر علمائے کرام اور عالمات ہی استعمال کر سکتی ہیں. اگر آپ مسائل حیض کی باریکیوں اور تفصیلات سے واقف نہیں تو برائے مہربانی کسی ماہر عالم سے رابطہ کیجیے.


عادت حیض، عادت طہر اور موجودہ پاکی کے باکس سے کیا مراد ہے؟ اس میں کیا لکھنا چاہیے؟

بعض اوقات سائلہ حیض اور طہر کی عادت تاریخوں کے بجائے دورانیہ (duration) کی صورت میں بتاتی ہے.

مثال کے طور پر، سائلہ بتاتی ہے کہ: "مجھے اس مہینے 1 مارچ کو حیض شروع ہوا جو آج یعنی 13 مارچ تک جاری ہے. میری حیض کی عادت 5 دن اور آخری طہر صحیح کی عادت 25 دن تھی اور اس مہینے مجھے عادت سے ایک دن پہلے خون آگیا."

اس صورت میں ہم عادت حیض کے باکس میں 5، عادت طہر میں 25 اور موجودہ پاکی کے باکس میں 24 درج کریں گے. اس کے بعد بےقاعدہ دم کی ابتدا و انتہا کی تاریخ درج کرکے مسئلہ حل کر لیں گے.


اگر مجھے معلومات میں صرف ایک دھبہ ڈالنا ہے تو وہ کیسے ڈالا جائے گا؟

اس مقصد کے لیے دھبے کا جو تاریخ/وقت دیا گیا ہے؛ وہی تاریخ/وقت ابتداء دم اور انتہائے دم، دونوں میں لکھ دیجیے.


اگر عادت دن ،گھنٹے اور منٹ کے دورانیے(duration) کے ساتھ دی گئی ہو تو اس کو عادت کے باکس میں لکھنے کا کیا طریقہ ہے؟
جیسے 5دن، 4 گھنٹے اور 56 منٹ، حیض کی عادت کو کیسے لکھا جائے گا؟

اس کو لکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ(colons:) کے نشان کے ساتھ لکھا جائے؛ جیسے سوال میں مذکور عادت کو ایسے لکھا جائے گا:
5:4:56


نفاس کا مسئلہ اس پر کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟

اس مقصد کے لیے نفاس کے باکس کو (check) کریں ،پھر حمل کی ابتداء کی تاریخ اور ولادت کی تاریخ درج کریں، ساتھ ساتھ نفاس کی عادت بھی درج کریں.

اگر پہلا بچہ ہے تو نفاس کی عادت 40 درج کر دیں.

اس کے بعد جو بےقاعدہ خون آیا ہے، اس کی تمام معلومات (تاریخ/وقت) درج کریں.

یاد رہے کہ نفاس کے بعد بےقاعدہ دم کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں حمل سے پہلے کی حیض و طہر کی عادت درکار ہوتی ہے؛ چاہے اس کے لیے حمل سے پہلے کے آخری دو حیض کی ابتدا و انتہا کی تاریخ دی جائے یا ان کا دورانیہ درج کر دیا جائے.


کیا اس ایپ میں غیر مستبین الخلقہ اسقاط کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے؟

جی، اس مقصد کے لیے پہلے آپ نفاس کے آپشن کو منتخب کریں. اس کے نیچے "مستبین الخلقہ" کے آپشن کو uncheck کریں.

اس کے بعد حمل کی ابتداء(یعنی آخری حیض کب ختم ہوا) اور اسقاط کی تاریخ درج کریں. اس کے بعد معمول کے مطابق دم کی ابتداء اور انتہا کی تاریخ درج کرتے جائیں.

یاد رہے کہ اس ایپ میں حمل کے دوران آنے والے طہر کو عادت صحیح شمار نہیں کیا گیا، لہذا ایپ کو غیر مستبین الخلقہ اسقاط کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے حیض و طہر کی عادت صحیح درکار ہوگی چاہے یہ عادت حمل سے پہلے آنے والے دو حیض کی ابتدا اور انتہا کی تاریخ کے ساتھ دی جائے یا دنوں کے دورانیہ(duration) کی صورت میں.


کیا یہ ایپ مبتدأہ کے مسائل بھی حل کر سکتی ہے؟

فی الحال اس پر کام کیا جا رہا ہے. جب یہ قابل استعمال اور ٹیسٹ ہوجائے تو مبتدأہ کے مسائل کو بھی ان شاء اللہ شامل کر دیا جائے گا.


اگر ایپ غلطی ( error) ظاہر کرے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

برائے مہربانی جو معلومات آپ نے درج کی ہیں، ان کا ایک اسکرین شاٹ لے کر اس آئی ڈی پر میل کر دیں:
safarjal22@gmail.com


اگراس ایپ کے حوالے سے مزید مفید فیچرز کے اضافے یا کوئی اور مشورہ دینا چاہوں تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟

اس صورت میں برائے مہربانی اپنی قیمتی رائے اور تاثرات اس آئی ڈی پر میل کر دیجیے:
safarjal22@gmail.com

Who can use this app?

Only Ulema and Aalimaat, who are Experts in Masail of Haidh and Nifas may use this app. If you do not qualify, please contact an expert scholar for the solution to your masla.


What are the Haiz Aadat, Tuhr Aadat and Mawjooda Paki boxes for?

Sometimes, instead of a masla with dates and times of previous periods, we get information about previous periods in terms of days. For example, a woman may ask: My period started on 1st of March, and is still continuing on 13th of March. My previous habit was 5 days of haiz and 25 days of Tuhr, and this period arrived one day earlier than my habit. In this case, we will enter 5 in Haiz Aadat, 25 in Tuhr Aadat, and 24 in Mawjooda Tuhr box, before entering 1st March and 13th March as the start and end times of the dam.


How do I add data about a single spot?

You can add data about a single spot by putting the date/time the spot was seen as both the start time and the end time for that spot.


If I want to add a Haiz Aadat that is 5 days, 4 hours and 56 minutes long, can I do that in the aadat box?

Yes. You would write the values separated by :s, 5 days, 4 hours and 56 minutes would be written as 5:4:56


Can I solve a masla about Nifas?

Yes. Please check the nifas box, and the enter the start time and end time of the pregnancy, as well as the aadat for nifas. If this is a first pregnancy, enter 40 in the nifas aadat. After that, you must enter the start and end dates of pregnancy. Then you must input the start and end date/time of all bleeding. Remember that we usually need 2 information about start and end date/times of 2 correct periods before pregnancy to solve a nifas masla.


Can I solve a masla about an early miscarriage?

Yes. First you need to select the Nifas option, and, underneath it, uncheck the mustabeen ul khilqa option. Then you must enter the starting date of pregnancy, and the date when the miscarriage happened.

After that, enter the start time and end time of bleeding as usual.

Remember that the app needs 2 valid periods before the unusual bleeding to solve the masla.


Can this app solve masail for Mubtadia?

We are working on adding those masail at the moment. Once they have been completed and tested, we can add them too.


I found an error! What should I do?

Please take a screenshot of the inputs you used in the app, and send it to safarjal22@gmail.com. We will look at it, and answer you about it.


I would like to suggest that some features be added to the app. How can I do that?

Please send an email to safarjal22@gmail.com with your valuable suggestions and feedback.